ڈیری استاد فیڈ موازنہ
2 تا 4 چارے compare کریں — غذائیت، قیمت اور بہترین انتخاب جانیں
1
چارے منتخب کریں
2 تا 4 feeds — مختلف categories سے بھی ہو سکتے ہیں
یہ ٹول کیا کرتا ہے؟
بازار میں سستی نظر آنے والی خوراک ہمیشہ سستی نہیں پڑتی۔ اصل سوال یہ ہے کہ ایک کلو پروٹین یا توانائی کتنے روپے میں ملتی ہے۔ یہ ٹول چارے، کھل، چوکر، توڑی اور ونڈے کا آپس میں موازنہ کرتا ہے اور ہر ایک کی فی کلو قیمت کے ساتھ بتاتا ہے کہ پروٹین اور توانائی کتنے میں پڑتی ہے۔
کیسے استعمال کریں؟
1. دو یا زیادہ خوراکیں منتخب کریں۔ 2. ہر ایک کی قیمت دیکھیں — سائٹ کی قیمت ذریعہ اور تاریخ کے ساتھ ہوتی ہے، اپنی دکان کی قیمت خود لکھ دیں۔ 3. نتیجے میں پروٹین اور توانائی کی فی کلو قیمت اور غذائی فرق دیکھیں۔
کب کام آتا ہے؟
- جب کھل بنولہ اور سرسوں کی کھل میں سے سستی پروٹین چننی ہو۔
- جب برسیم ختم ہو اور متبادل سبز چارہ یا سائلیج دیکھنا ہو۔
- جب ونڈہ خریدنے یا گھر پر بنانے کا فیصلہ کرنا ہو۔
قیمتیں جگہ اور وقت کے ساتھ بدلتی ہیں — خریدنے سے پہلے اپنے ڈیلر سے تصدیق کریں۔ مزید: گھر پر ونڈہ بنانا۔
