یہ کیلکولیٹر کیا کرتا ہے؟
راشن کیلکولیٹر آپ کو اپنے فارم پر موجود چارے، توڑی، کھل، چوکر اور ونڈے سے گائے یا بھینس کا متوازن راشن بنانے میں مدد دیتا ہے۔ آپ ہر جزو کی مقدار کلو میں لکھتے ہیں اور کیلکولیٹر فوراً بتاتا ہے کہ اس راشن میں خشک مادہ (DM)، پروٹین (CP)، توانائی (TDN) اور کیلشیم فاسفورس کتنا ہے، اور روزانہ کا خرچ کتنا بنتا ہے۔
کیسے استعمال کریں؟
1. قسم کے حساب سے (سبز چارہ، خشک چارہ، کھل و اناج، ونڈہ، سائلیج، منرل) اپنا جزو چن کر «شامل کریں» دبائیں۔ 2. ہر جزو کی روزانہ مقدار کلو میں لکھیں (منرل گرام میں)۔ 3. دائیں طرف 100 میں سے سکور، غذائی تفصیل اور تنبیہات دیکھیں۔ 4. مقدار بدل کر راشن بہتر کریں، پھر پرنٹ، PDF، Excel یا شیئر کریں۔ قیمتیں سائٹ کی تازہ قیمتوں سے آتی ہیں، آپ اپنی قیمت بھی لکھ سکتے ہیں۔
عام سوالات
- میرے جانور کو کتنی خوراک چاہیے؟ پہلے دودھ کے مطابق خوراک سے ضرورت نکالیں، پھر یہاں اسی کے مطابق راشن بنائیں۔
- راشن محفوظ ہو سکتا ہے؟ اکاؤنٹ بنا کر آپ راشن محفوظ کر سکتے ہیں اور PDF یا Excel میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہ حساب رہنمائی کے لیے ہے؛ خاص حالات میں ویٹرنری ڈاکٹر یا غذائی ماہر سے مشورہ کریں۔ مزید پڑھیں: گائے کو کیا کھلائیں اور بھینس کی خوراک کا چارٹ۔
